• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں سرکی روڈ پر فائرنگ، 2 ٹریفک پولیس اہل کار شہید

کوئٹہ میں پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

کوئٹہ میں سرکی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے دو اہل کار جاں بحق ہوگئے، جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور بھی مارے گئے ۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق شام چھ بجے نامعلوم حملہ آوروں نے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس کے دو اہل کاروں پر فائرنگ کردی ، فائرنگ سے عبدالرشید اور بشیر شاہ جاں بحق ہوگئے۔

قریب موجود پولیس اہل کاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو حملہ آور مارے گئے اور ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیا ، واقعے میں چار راہگیر بھی زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔

تازہ ترین