• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوجام، کراچی سے ملتان جانے والی ٹرین نے وین کوروند ڈالا، 12 افراد ہلاک

ٹنڈوجام/حیدرآباد(شاہ نوازتالپور/بیورو رپورٹ) ٹنڈوجام کے قریب چھٹو پیر مرید سپیو کے پاس کراچی سے ملتان جانے والی با با فرید ایکسپریس نے مسافر پک اپ کو روند ڈالا جس سے وین میں سوار 12افراد ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام سے چند کلو میٹر دور چھٹو پیر کے مقام پر ایک مزدا پک اپ کھلے ریلوے پھاٹک سے ریلوے لائن کو عبور کر رہی تھی کہ ٹرین بابافرید ایکسپریس جو کراچی سے ملتان جا رہی تھی نےاسے ٹکر ماردی،جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار 12افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ،جب کہ تین افراد زخمی ہوئے ،مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ، مرنے والوں کا تعلق گوٹھ دریا خان ناہیو سے ہے۔ مزدا گاڑی مٹیاری سے ٹنڈوجام آرہی تھی۔ اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینس اور دیگر ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال پہنچایا۔ حیدرآباد سے بیورو رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی مٹیاری امجد شیخ نے بتایا کہ حادثے میں خاتون سمیت 9افراد ہلاک ہوئے ہیں ، 3زخمی ہیں اور ایک شخص معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
تازہ ترین