• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22سالہ خاتون کا باکسر عامر خان سے تعلق کا دعویٰ

لندن(جنگ نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک مرتبہ پھر جنسی اسکینڈل کی زد میں آگئے اور اس بار صوفیہ ہمانی نامی خاتون نے باکسر سے تعلق کا دعویٰ کیا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 22 سالہ صوفیہ ہمانی نے دعویٰ کیا کہ باکسر عامر خان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کے 17روز بعد ہماری ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات ایک کلب میں ہوئی جس میں عامر خان انہیں ایسٹ لندن کے ایک ہوٹل میں لے گئے تھے۔صوفیہ ہمانی نامی خاتون کا کہنا ہے کہ عامر خان سے ملاقات کے وقت علم نہیں تھا کہ ان کی شادی برقرار ہے اور وہ دوسری بچی کے باپ بنے ہیں۔صوفیہ ہمانی نے کہا کہ ہوٹل سے گھر واپسی کے لیے باکسر نے انہیں 20پاؤنڈز دیے جب کہ کرایہ 50پاؤنڈ بننا تھا اور اگلے روز عامر خان نے فون کرکے پوچھا کہ میں خیریت سے گھر پہنچ گئی تھی۔صوفیہ نے کہا کہ میں نے باکسر کو بتایا کہ مجھے ان کی بیوی کا علم ہوگیا ہے جس پر عامر نے کہا کہ موبائل پر پیغامات نہ بھیجو۔صوفیہ ہمانی کے مطابق میری بعد میں باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم سے بہنوں جیسی بات چیت ہوئی، مجھے لگتا ہے کہ فریال اپنے شوہر پر بالکل اعتماد نہیں کرسکتی، انہیں چاہیے کہ ایسے شخص کو چھوڑ دیں۔
تازہ ترین