• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت (آج ) ہوگی، مریم نواز اپنا بیان قلمبند کروائیں گی

اسلام آباد (آئی این پی) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس (لندن فلیٹس )کی سماعت (آج) پیر کو ہوگی، مریم نواز اپنا بیان قلمبند کروائیں گی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کرینگے۔ مریم نواز نے گزشتہ دوسماعتوں کے دوران بیان ریکارڈ کروایا تاہم 128سوالوں کے جواب مکمل نہیں ہوسکے۔ (آج) کی سماعت کے دوران مریم نواز کا بیان مکمل ہونے کی توقع ہے۔ مریم نواز کے بعد کیپٹن (ر) صفدر اپنا بیان ریکارڈ کرائینگے۔
تازہ ترین