• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر مصطفیٰ کمال کا اظہار افسوس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے سرکی روڈ کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے جوانوں کی شہادتوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان سے عقیدت رکھتی ہے اورپاکستانی قوم دشمنوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے وہ بیرونی اور اندرونی دشمنوں اور ان کے حواریوں سے واقف ہے۔ انہوں نے بلوچستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فائرنگ سے زخمی راہگیروں کے بہتر علاج کا بندوبست کیا جائے۔
تازہ ترین