• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انشاء اللہ نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوجائیگا، خورشید شاہ

انشاء اللہ نگراں وزیراعظم کے نام پراتفاق ہوجائیگا، خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ انشاء اللہ نگراں وزیراعظم کے نام پراتفاق ہوجائے گا ۔

نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ملاقات ختم ہوگئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ نگراں وزیراعظم کے نام پراتفاق ہو جائے،نگراں وزیراعظم کے نام پرڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ ساڑھے 12 بجے پریس کانفرنس ہے،اس سے قبل ایک اور ملاقات ہوگی، معاملہ ففٹی ففٹی ہے۔

قائد حزب اختلاف نے یہ بھی کہا کہ انشاء اللہ نگراں وزیراعظم کے نام پراتفاق ہوجائے گا ، ہم ثابت کریں گے کہ پارلیمنٹ بالادست ہے اور پارلیمنٹ میں ہی فیصلے ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل خورشید شاہ کا میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ آج معاملہ حل ہو جائے،معاملہ حل نہ ہوا تو پارلیمانی کمیٹی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

تازہ ترین