• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے لوگوں کی باتیں: یہ دنیا انتہائی مختصر اور غیر حقیقی ہے

  
بڑے لوگوں کی باتیں

٭ مشکل وقت آجائے تو کسی کا احسان نہ لو کیونکہ مشکل وقت چار دن کا اور احسان زندگی بھر کا ہوتا ہے۔

(حضرت علیؓ کرم اللہ وجہہ)

٭ میرے اچھے وقت نے دنیا کو بتایا کہ میں کیسا ہوں اور میرے برے وقت نے مجھے بتایا کہ دنیا کیسی ہے

(شیخ سعدیؒ)

٭ تم اپنا مستقبل تو نہیں بدل سکتے لیکن تم اپنی عادات بدل سکتے ہو اور تمہاری عادات ہی تمہارا مستقبل بدلیں گی۔

(عبدالکلام)

٭ نصیحت حقیقی خیر خواہی ہے،جس پر ہم توجہ نہیں دیتےاور خوشامد صریح دھوکہ ہے جسے ہم غور سے سنتے ہیں۔ (شیکسپیر)

٭ یہ دنیا انتہائی مختصر اور غیر حقیقی ہے ۔

میں نے دنیا کے ہر بڑے باکسر کو ہرایا، لیکن آخر میں اللہ نے مجھے بیمار کرکے دکھا دیا کہ دنیا میں بڑی سے بڑی اور مضبوط قوت بھی، اس کی طاقت اور کبریائی کے سامنے ریت کے زرے برابر بھی حیثیت نہیں رکھتی۔

(عظیم باکسر محمد علی)  

تازہ ترین