ہر چھوڑ کر جانے والا شخص بے وفا نہیں ہوتا اور ہر ساتھ رہنے والا شخص ہمارا اپنا نہیں ہوتا۔
اگر کوئی آپ کو یاد نہیں کرتا تو کوئی بات نہیں،اصل چیز تو یہ ہے کہ وہ آپ کو فراموش نہ کر دے۔
کچھ لوگ نگاہ کی روشنی کی طرح ہوتے ہیں۔وہ ہمارے ساتھ ہوں تو اندھیروں میں بھی راستے مل جاتے ہیں۔زندگی میں بہت ساری باتیں خلافِ توقع ہوتی رہتی ہیں اور ہمیں ناقابلِ برداشت لگتی ہیں، مگر بہرحال انہیں سہنا ہی پڑتا ہے۔ یہی زندگی ہے۔