• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت آج ملک کاگرم ترین شہر،پارہ 50سینٹی گریڈ پہنچ گیا

تربت آج ملک کاگرم ترین شہر،پارہ 50سینٹی گریڈ پہنچ گیا

بلوچستان کاشہرتربت آج ملک کاگرم ترین شہررہا۔تربت میں آج پارہ پچاس ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تربت میں آج سب سےزیادہ گرمی پڑی جہاں درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ رواں موسم گرماکےدوران تربت میں آج گرم ترین دن تھابلکہ اگر یہ کہاجائے کہ آج کادن ملک بھر میں گرم ترین دن تھاتو غلط نہ ہوگا ۔

تربت آج ملک کاگرم ترین شہر،پارہ 50سینٹی گریڈ پہنچ گیا

بلوچستان کےدیگراضلاع لسبیلہ اور سبی بھی آج شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ لسبیلہ میں آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت48 اور سبی میں 47ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیاگیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں بھی شدید گرمی کی لہربرقرار رہنےکاامکان ظاہر کیاہے۔

تازہ ترین