یوں تو آج کل وچوئل رئیلٹی گیمز کھیلنے کا شوق اکثر افراد پر سوار ہے لیکن جناب یہ شوق کچھ کیلئے مہنگا بھی پڑ جاتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے ورچوئل رئیلٹی باکسنگ گیم کھیلنے کی کوشش میں اسکرین ہی توڑ ڈالی۔
جی ہاں یہ مناظر چین کے صوبے Henanکے شہر Zhengzhouگیم زون میں دیکھے گئے جہاں ایک نوجوان وی آر ہیڈ سیٹ پہنے ورچوئل باکسنگ کھیل میں مصروف تھا اور فرضی حریف کو ایسے مکے برسا رہا تھا جیسے حقیقت میں کوئی مقابل کھڑا ہے اوراسی کوشش میں ورچوئل رئیلٹی کی اسکرین پر زوردار مکا مارادیا۔نوجوان کی اس غلطی پرجہاں وہ خود حیران رہ گیا وہیں اسے اسکا جرمانہ بھی ادا کرنا پٹا جبکہ یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔