• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر سکھر کا سول اسپتال کا اچانک دورہ صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار برہمی

سکھر (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے غلام محمد مہر میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال المعروف سول اسپتال سکھر کا اچانک دورہ کیا ، دورے کے دوران انہوں نے سرجیکل وارڈز، چلڈرن وارڈ سمیت دیگر وارڈز کے ایئرکنڈیشن خراب ہونے اور صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور چلڈرن وارڈ میں ایک بیڈ پر 3-3مریض بچوں کو داخل کرنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ پر برہم ہوگئے۔انہوں نے لیبارٹری کے دورے کے دوران لیبارٹری کٹ کے بغیر کام کرنے والے اٹینڈنٹ کو تنبیہ کی وہ اسپتال میں اپنے فرائض ایمانداری سے نبھائیں اور عوام کی حقیقی خدمت کرنی چاہیئے۔ڈپٹی کمشنر سکھر نے آئی سی یووارڈ میں مریض کم اور ان کے عزیز و اقارب زیادہ تعداد میں دیکھ کر غصے میں آگئے اور کہا کہ یہ آئی سی یو انتہائی نگہداشت کا وارڈ ہوتا ہے اور اس میں لوگوں کی رش ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

تازہ ترین