• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ، ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے تمام سازوسامان جل کر خاکستر

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر کے گنجان آباد علاقے ملٹری روڈ پر ایک ریسٹورنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے چند ہی لمحوں میں ریسٹورنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، اس دوران فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کیا اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی کے باعث ریسٹورنٹ میں موجود سازوسامان جل کر خاکستر ہوگیا، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔
تازہ ترین