• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن کا اجلاس ،ملتان کو بگ سٹی قرار دینے کا مطالبہ

ملتان (سٹا ف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن ضلع ملتان (عابد سیال) گروپ کا اجلاس ہوا جس میں رانا اسلم انجم، محبوب اشرف ، میاں عبدالقدیر ، یاسین رمضان، اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں مقررین نے کہا کہ ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز الائونس کا اطلاق ابھی تک نہیں ہوا جبکہ سمری تیار ہوکر وزیر اعلیٰ ہائوس پڑی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ الاونس میں اضافہ کرکے فوری جاری کرنے کی ہدایت کی جائے اوروزیراعلیٰ جاتے جاتے ملتان کو بگ سٹی قرار دے کر جائیں جو یہاں کے عوام کادیرینہ مطالبہ ہے ۔
تازہ ترین