ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ شاہد اسلام غلزئی نے سول جج فخر بشیر کے ہمراہ سنٹرل جیل ملتان کا دورہ کیا، انہوں نے جیل ہسپتال میں اسیران کی عیادت کی اور ہسپتال کےمختلف شعبوں کا معائنہ کیا، انہوں نےمختلف بارکوں کے دورے کےدوران مظفرگڑھ کے اسیران کے مسائل سنے اور ان کے حل کےلئے احکامات جاری کئے ، اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ جیل محسن رفیق چوہدری ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک لیاقت علی اور دیگر جیل افسر بھی موجودتھے۔