کراچی (جنگ نیوز) اقوام متحدہ کے سابق مشیر خاص برائے انسانی حقوق، پاکستان کے سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ انصار برنی ایڈووکیٹ بارسلونا اسپین میں ہونے والے یورپین وکلاءکے اجلاس میں شرکت کے لئے پیر کو اسپین روانہ ہوگئے۔بین الاقوامی سفیر برائے امن و انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ کو بارسلونا بار ایسوسی ایشن نے یورپی وکلاء کے اجلاس سے خطاب کی خصوصی دعوت دی ہے۔انصار برنی بارسلونا میں پانچ روزہ قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔