• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کی فٹنس جی پی ایس ڈیوائس سے جانچی جائیگی

کراچی (ا سٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کو جانچنے کے لئے کھلاڑیوں کے جسم میں جدید ڈیوائس لگا کر ان کی فٹنس کے معیار کا اندازہ لگایا جارہا ہے، ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں جاری قومی ہاکی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کے جسم پر جی پی ایس پلیئر ٹریکنگ اینڈ پرفارمنس سسٹم لگا کر ان کی فٹنس لیول کا اندازہ لگا یا جاتا ہے، اس ڈیوائس کی مدد سےکھلاڑیوں کی فٹنس، دل کی دھڑکن، انرجی لیول جیسی معلومات جانچی جاتی ہے، ہر کھلاڑی شرٹ کے اندر ایسی بیلٹ زیب تن کرے گا جس میں جی پی ایس ڈیوس لگی ہوگی اس سسٹم کی مالیت50 لاکھ روپے ہے جو ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمنز اور فزیکل ٹرینر ڈئینل بیری کی درخواست پر منگوایا گیا ہے، یہ نظام دنیا کی 19 ٹیمیں استعمال کرتی ہیں،اب پاکستان بھی فٹنس لیول کے لیے اس سسٹم کو استعمال کر نے والی ٹیموں میں شامل ہوگیا ہے، پاکستان ہاکی ٹیم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سے کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے بہانے بازی کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔
تازہ ترین