• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پیرس (نیوز ایجنسیز) اعصام الحق فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ میں ہی شکست کھائے گئے۔ میگا ایونٹ کے چوتھے روز مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں روسی کھلاڑی یو جینی ڈونسکوئے اور ان کے میکسیکن جوڑی دار میگل واریلانے اعصام اور ان کے ہالینڈ کے پارٹنر جین جولین راجر زیر کرلیا۔ اعصام اور جین جولین راجر نے ڈونسکوئے اور واریلا کو پہلے سیٹ میں ٹائی بریک پر 7-6 (7-2) سے ہرا کر برتری حاصل کی تاہم دوسرے سیٹ میں حریف جوڑی نے اعصام اور راجر کو ٹائی بریک پر 7-6، (7-5) سے ہرا کر مقابلہ برابر کر دیا، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں ڈونسکوئے اور واریلا نے اعصام اور راجر کو 6-4 سے ہرا کر 2-1 سے کامیابی سمیٹی۔
تازہ ترین