راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے بینظیر بھٹو قتل کیس کے اشتہاری ملزم پرویز مشرف کی پاکستان میں تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے استغاثہ کو مزید وقت دیکر سماعت 27جون تک ملتوی کر دی، ایف آئی اے نے ملزم کے بینک اکائونٹس سمیت بیشتر معلومات عدالت کو فراہم کر رکھی ہیں جبکہ باقی ماندہ جائیداد کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے وقت لیا جا رہا ہے گزشتہ روز بھی جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایف آئی اے کے انسپکٹر محمد عظمت اور پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز نے عدالت میں پیش ہوکر مزید وقت دینے کی استدعا کی جو عدالت نے 27جون تک منظور کرلی۔