لاہور (نمائندہ جنگ)پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو مشرف رسول سیان کو پاکستان سے جانے سے روکدیا گیا۔ مشرف رسول سیان فیملی کے ساتھ اسلام آباد سے دبئی جارہے تھے ۔مشرف رسول سیان کو اتحاد ایئر لائن کی پرواز ای وائی 232 صبح چار بجے اسلام آباد سے بورڈنگ کے دوران امیگریشن نے آف لوڈ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مشرف رسول سیان کو پی آئی اے پر عدالت عالیہ کی جانب سے لیئے جانے والے سوموٹو کی وجہ سے روکا گیا۔