کبھی کبھی خراب موسم اور تیزہواؤں کی شدت کے باعث ایسے دلچسپ مناظر دیکھنے میں آتے ہیں کہ دیکھنے والے ہنسنے پر مجبور ہوجائیں۔
ایسا ہی ایک منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب تیز ہوا کے باعث ایک منچلا نوجوان پتنگ اڑاتے اڑاتے خود بھی ہوا میں اڑگیا۔
یہ دلچسپ منظر اس وقت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا جب دو نوجوان تیز ہواؤں میں پتنگ اڑانے کی کوشش کررہے تھے کہ اچانک ان میں سے ایک نوجوان تیز ہواؤں کی زد میں آکر خود بھی ہوا میں اڑا اور نیچے گر گیا۔ ۔