• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے، چیف جسٹس ثاقب نثار

انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے، چیف جسٹس ثاقب نثار

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے قراردیا ہے کہ عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے، الیکشن کے انعقاد میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے جو طے شدہ اصولوں اور قوانین کے خلاف ہے، عدالت اسے کالعدم قرار دے۔

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے 4 جون کو جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے قراردیا کہ الیکشن 25 جولائی کو ہی ہوں گے اور اس میں کسی صورت تاخیرنہیں ہونے دیں گے ۔

تازہ ترین