• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں چنوں ،سوشل میڈیا پر چیف جسٹس عدلیہ مخالف نازیبا پوسٹیں لگانے پر 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

میاں چنوں (نامہ نگار) سوشل میڈیا پر چیف جسٹس پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف نازیبا پوسٹیں لگانے اور کردار کشی کرنے پر ایف آئی اے نے3ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ چیف جسٹس پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف فیس بک پر نازیبا الفاظ پر مبنی پوسٹیں لگانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور میں شبیر احمد ملک اور غلام صفدر کی درخواست پر ملزمان محمد یحییٰ ،الیاس اور کامران رفیق غازی کے خلاف مقدمہ نمبر114/18درج کر لیا گیا ،تاہم ملزمان فرار ہو گئے،تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم ایڈیشنل سیشن جج میاں چنوں محمد وسیم انجم نے دیا تھا۔  
تازہ ترین