• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں خوبصورتی کی کمی نہیں اور جب بات ہو فلم انڈسٹری کی تو وہاں کی دنیا خوبصورتی سے بھری پڑی ہے۔ہرطرف پری چہرہ خواتین اور خوبصورتی کاہی راج نظر آتاہے چاہے اس خوبصورتی کے حصول کے لیے ان خواتین کو کتنے ہی جتن کیوں نہ کرنے پڑیں ۔۔۔

ہیری پورٹر سے کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی،نوجوانوں میں مقبول ہالی ووڈ اداکارہ’’ ایماواٹسن،، خوبصورتی کا پیکر اورحسن ونزاکت سےبھرپورہیں۔ان کی خوبصورتی کہیں انھیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار کرتی ہے تو کہیں سال کی بہترین شخصیت ہونے کا اعزاز دلواتی ہے۔اس معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ایما جہاں دن رات محنت کرتی ہیں وہیں اپنی خوبصورتی کی حفاظت بھی حد سے زیادہ کرتی ہیں ۔۔۔ایما کے پرستار ان سے ایک ملاقات کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش سمجھتے ہیں جبکہ ان سے متعلق کوئی بھی خبر ان کے چہروں پر مسکراہٹ کا سبب بن کر بکھر جاتی ہے۔لیکن کیا آپ جاننا چاہیں گے کہ ایماکی خوبصورتی کا راز کیا ہے ۔جلد کے لیے و ہ کون سے حفاظتی اقدامات ہیں جن کا خیال ایما کے لیے بے حد ضروری ہے آئیے بات کرتے ہیں اس موضوع پر۔۔۔

ایماواٹسن کی خوبصورتی ان ٹپس میں ہے چھپی

میک اپ کاآغازاسکن کیئر سے

ایما واٹسن جلد کی حفاظت سے متعلق خاصی فکر مند رہتی ہیںان کا کہنا ہے کہ آپ کی جلد جتنی صاف اور بے داغ ہوگی میک اپ کا استعمال اتنا ہی کم کرنا پڑے گا ۔ ایما واٹسن کے مطابق وہ صرف اسکن کیئر کے ساتھ ہی زیادہ وقت کسی بھی کاسمیٹکس کے بغیر گزارسکتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ میک اپ صاف کئے بنابیڈ پر بھی نہیں جاتی، میک اپ صاف کرنے کے لیےایما اپنی فیورٹ جینٹل کریملگانے کے بعد کسی بھی نرم یا لینن کے پیس سے چہرے سے میک اپ ریموو کرتی ہیں اور موئسچرائزنگ کا خیال بھی باقاعدگی سے رکھتی ہیں۔

سن اسکرین

ایمادھوپ کی شدت سے جلد کی حفاظت کے لیے سن اسکرین کا استعمال لازمی کرتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ سن اسکرین چہرے کی جلد کی دھوپ سے حفاظت کے لیے بہترین ہے اس لیے خواتین کو بھی چاہیے کہ گھر سے باہر نکلنے سے قبل سن اسکرین کا استعمال لازمی کریں ۔ایما خواتین کو کم ازکم SPF15سن اسکرین کے استعمال کا مشورہ دیتی ہیں۔

صحیح برونزر اور بلش آن کا انتخاب

ایمامیک اپ کے دوران جلد کی مناسبت سےبرونزر کے انتخاب کا مشورہ دیتی ہیں ۔ان کے مطابق گہرے رنگ یا چہرے کی مناسبت کا خیال نہ رکھتے ہوئے اپلائی کیا گیا برونزر آپ کے فیس لک میں بگاڑ پیدا کرسکتا ہے۔ایما کے مطابق اپنی جلد کی رنگت کے مطابق درست برونز رنگ کا انتخاب کریں۔ یہ گہرے براؤن دو رنگ ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کی رنگت سے گہرے ہوتے ہیں اور کوشش کریں کہ شیمر کی بجائے میٹ برونز لیںیہی نہیں ایما واٹسن زیادہ بلش آن لگانے سے گریز کرتی ہیں، ان کے مطابق لائٹ پنک بلشر چہرے پر چمک اور تازگی پیدا کرتا ہے۔

لپ اسٹک اینڈ لپ بام

لپ اسٹک میک اپ کا سب سے اہم حصہ ہے اگر اس کے لیے غلط رنگوں کا انتخاب کیا جائے تو آپکا نفاست سے کیا گیا میک اپ بھی خراب ہوسکتا ہے ۔ایما کا زیادہ تر وقت چونہکہ فلم سیٹ اور باہر ہی گزرتا ہے تو ان کا کہنا ہے ڈارک کلرز کی لپ اسٹک شام کے فنکشن کے لیے بہترین ہے صبح یا دوپہر کے اوقات میں پنک کلر کی لپ بام ہی ہونٹوں کی جاذبیت اور خوبصورتی برقرا رکھنے کے لیے بہترین ہے۔لیمن بیری لپ باپ ایما واٹسن کی فیورٹ لپ بام میں سے ایک ہے۔

نیل کلر اور لپ اسٹک کا ایک جیسا رنگ

نیل کلر کے لیے عام طور پر کہاجاتا ہے کہ یہ کپڑوں سے ہم رنگ ہو لیکن ایما واٹسن کے خیالات کچھ مختلف ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مجھے نیل کلر لپ اسٹک سے ہم رنگ زیادہ پسند ہے اسی لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں وہ کلر لگاؤں جس کلر کی مجھے لپ اسٹک اپلائی کرنی ہے۔

تازہ ترین