سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کابینہ کے فیصلے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ۔
عدالت عظمیٰ نے پیسے وصول کرنے والے نواز شریف، جاوید ہاشمی سمیت 21سویلین، اسد درانی، عابدہ پروین، کیس سے متعلقہ آرمی افسران، ڈی جی نیب اور ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کر دیئے۔
اٹارنی جنرل پاکستان نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ نےعدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے اور ایف آئی اے کو تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پیسے وصول کرنے والوں سے رقم کی واپسی کا کیا طریقہ کار بنایا گیا۔
اٹارنی جنرل کی درخواست پر کابینہ اجلاس کی رپورٹ عدالتی عملے کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالتِ عظمیٰ نے کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔