• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا جنرل اسپتال کے پرنسپل کو ہٹانے کا حکم

چیف جسٹس کا جنرل اسپتال کے پرنسپل کو ہٹانے کا حکم

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے جنرل اسپتال کے پرنسپل غیا ث النبی طیب کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے سیکریٹری صحت کو 2ماہ میں آزاد سرچ کمیٹی کے تحت نیا پرنسپل تعینات کرنے کا حکم بھی دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ محکمہ صحت آزاد سرچ کمیٹی کی منظوری عدالت سے لے، مجھے معلوم ہے کہ غیاث النبی طیب کو آزاد سرچ کمیٹی کے تحت پرنسپل تعینات نہیں کیا گیا۔

چیف جسٹس نے سیکریٹری صحت سے استفسار کیا کہ بتائیں میں ٹھیک کہہ رہا ہوں؟

سیکریٹری صحت نے جواب دیا کہ نہیں ایسی بات نہیں جبکہ چیف سیکریٹری نے پہلے انکار کیا اور پھر اقرار کرلیا۔

تازہ ترین