انڈین پریمیئر لیگ میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان کو سٹے کے الزام میں پولیس اسٹیشن طلب کرلیا گیا۔
آئی پی ایل میں سٹے بازی کی باز گشت کافی عرصے سے جاری تھی اور پولیس نے سٹے باز سونو ملان کو گرفتار بھی کیا تھا، ابتدائی تحقیقات کے بعد بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان کو بھی تفتیش کے لئے طلب کرلیا گیا۔
اس موقع پر ارباز خان کو خط بھیجا گیا ہے کہ وہ پولیس اسٹیشن میں اپنی حاضری یقینی بنائیں ۔
انویسٹی گیشن آفیسر کا کہنا ہے کہ سونو جان کو سٹے بازی کے الزام میں پکڑا ہے ، اس کے انڈر ورلڈ سے بھی تعلقات کی تحقیقات کر رہے ہیں ، خیال ہے کہ سونو نے آئی پی ایل میں میچ فکسنگ داؤد ابراہیم کے کہنے پر کی ہے۔