• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنچ اوپن ، ٹینس پلیئر کی بال بوائے سے زور دار ٹکر

فرنچ اوپن ، ٹینس پلیئر کی بال بوائے سے زور دار ٹکر

ٹینس کورٹس میں زبردست مقابلے تو آپ نے اکثر دیکھے ہوں گے تاہم ٹینس میچ میں ہونیوالی ایسی زور دار ٹکر شاید نہ دیکھی ہو۔


جی ہاں فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بوسنیا کے ٹینس پلیئر اور جرمن ٹینس پلیئرAlexander Zverevکے درمیان دھواں دھار مقابلہ جاری تھا کہ اچانک جرمن پلیئر کی ہٹ سے ٹینس بال فضا میں بلند ہوئی تو بال بوائے دوڑتا ہوا بال پکڑنے آیا۔

اسی دوران بوسنیائی پلیئر بھی آگے بڑھا اور بال بوائے ٹینس پلیئر سے ٹکرا کر زمین جا گرا۔

فضا میں بلند ٹینس بال پر نظریں جمائے دونوں کے ٹکر سے شائقین اور ریفری بھی چونک گئے اور اچانک سے بچے کے پاس پہنچے جو خوش قسمتی سے ہوش میں تھا ۔

تازہ ترین