• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات کے بنک میں جمع کرائی گئی رقم واپس کرائی جائے، شاہد علی خان

کوونٹری (وقار ملک) فن لینڈ کے رہائشی محمد شاہد علی خان نے چیئرمین ایف بی آر اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ عرصہ20سال سے فن لینڈ میں رہ کر اپنے خاندان کا پیٹ پال رہا ہے۔ دن رات کی محنت سے زرمبادلہ کی شکل میں پاکستان کی خدمت کررہا ہے۔ پاکستان کے ساتھ ہمارے دل دھڑکتے ہیں لیکن ہمیں پاکستان سے سُکھ کا سانس مشکل سے ملتا ہے۔ شاہد علی خان نے کہا کہ انہوں نے گجرات شہر کے بینک میں اپنا اکائونٹ کھلوایا، اپنے خاندان کی کفالت اور ان کی مشکلات حل کرنے کے لئے18لاکھ روپے جمع کروائے لیکن افسوس کہ کچھ عرصہ بعد ہی مجھے بغیر بتائے، بغیر کسی وجہ کے میرے سارے پیسے نکلوالئے گئے۔ FBRاور بینک منیجر نے کس قانون قاعدے کے تحت میرے پیسے نکلوائے اور ان پر قابض ہوئے، مجھے کچھ پتہ نہیں، میں چیئرمین ایف بی آر اور چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے، میری رقم واپس کروائی جائے، حکومت کے اس رویے اور اقدام پر اوورسیز مایوس ہوگئے ہیں، خدا کے لیے انصاف کیا جائے۔
تازہ ترین