• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش کی گئی تو سپریم کورٹ حرکت میں آئیگی ، چیف جسٹس

  لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے الیکشن کے التوا ءکے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ جب ایسا وقت آئے گا تو آپ حرکت میں دیکھیں گے، جبکہ محکمہ صحت کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت میں اب بہتری آ رہی ہے۔ گذشتہ روز لاہور گیریژن یونیورسٹی میں چیف جسٹس آف پاکستان نے میڈیا کے سوالات کے جوابات دیے ۔چیف جسٹس پاکستان نے ایک سوال کے جواب میں کہ الیکشن ملتوی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے چیف جسٹس آف پاکستان کیا کریں گے؟ کہا کہ جب ایسا وقت آئے گا تو آپ حرکت میں دیکھیں گے،جبکہ ایک دیگر سوال کہ محکمہ صحت سے اب آپ کس حد تک مطمئن ہیں،کے جواب میں چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ شعبہ صحت میں اب بہتری آ رہی ہے۔
تازہ ترین