• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو جج سپریم کورٹ بنانے کی سفارش

لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کردی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں میں ہوا جس میں میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے جبکہ سینئر جج جسٹس وقار احمد سیٹھ کی چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی بھی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس گلزار احمد سمیت سپریم کورٹ کے ججز صاحبان، پاکستان بار کونسل کے اراکین اور ممبرز کے پی کے بار کونسل نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین