• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر سے لاہور آ نیوالی قومی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، حادثے سے بال بال بچ گئی

لاہور (نیوز رپورٹر) مانچسٹر سے لاہور آ نے والی قومی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ پرواز پی کے 710 کے ساتھ دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا۔ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کا انجن متاثر ہوا اور پرواز 7 گھنٹے بعد روانہ ہوئی۔ دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرانے پر پائلٹ نے نہایت مہارت کے ساتھ لینڈنگ کروا دی جس کے بعد پی آئی اے کے انجینئرز نے انجن کی مرمت کا کام شروع کر دیا تاکہ پرواز کو دوبارہ لندن کے لئے مقررہ وقت پر روانہ کیا جا سکے مگر طیارہ شام 4 بجے کے بعد روانہ ہوا۔ 2 بجے انجن مرمت کرکے سٹارٹ کیا گیا تو دوبارہ وہی حصہ متاثر ہو گیا جس کے بعد ایک بار پھر مرمت کی گئی اور ساتھ ہی لندن جانے والی پرواز کا ٹائم تبدیل کر دیا گیا۔ چنانچہ جو پرواز صبح ساڑھے 9 بجے روانہ ہونا تھی، اسکی 7 گھنٹے سے زائد تاخیر پر مسافروں نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
تازہ ترین