• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صحافی کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو زبردست خراج تحسین

فوٹو: فائل۔سوشل میڈیا:حکومت پاکستان
فوٹو: فائل۔سوشل میڈیا:حکومت پاکستان

معروف امریکی صحافی نکولس کرسٹوف نے وزیراعظم شہباز شریف کا سوشل میڈیا بیان کو قابل تحسین الفاظ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

67 سالہ نکولس کرسٹوف 2 مرتبہ پلٹزر انعام حاصل کرچکے ہیں، وہ فلسطینی قیدیوں پر اسرائیلی تشدد سے متعلق اہم حقائق دنیا کے سامنے لاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور ایران تینوں نے تنازع کے دوران بعض غلطیاں کیں اور کئی مواقع ضائع کیے۔

نکولس کرسٹوف نے مزید کہا کہ اس معاملے میں پاکستان کا ثالثی کردار بھرپور طور پر قابل تحسین ہے، جس نے مستقل مزاجی اور سنجیدگی کے ساتھ غیر متوقع اور سخت موقف رکھنے والے فریقین کے درمیان امن کے قیام کیلئے کوششیں کیں۔

امریکی صحافی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر ان کوششوں پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔

نکولس کرسٹوف نے وزیراعظم شہباز شریف کے جس بیان کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایران امریکا تنازع پر ہم ایک امن معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں، معاہدے کو آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان امن معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کے لیے تیاری کر رہا ہے، اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلسل عزم اور مذاکرات کے دوران تعمیری کردار پر امریکا و ایران اور خطے میں برادر ممالک کی مسلسل حمایت اور تعاون پر شکر گزار ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے یہ تاریخی امن معاہدہ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور باہمی تعاون کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید