• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پاکستان کا ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لگانے کا حکم

لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے حکومت کو ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لگانے کا حکم دے دیا ،پنجاب یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ انٹرویو کے بعد ڈاکٹر نیاز احمد پہلے نمبر پر آئے ہیں ،چیف جسٹس پاکستان نے سرچ کمیٹی کی سفارشات کو منظور کر لیا، چیف جسٹس نےڈاکٹر نیاز سے کہا کہ ڈاکٹر صاحب سپریم کورٹ نے آپ پر اعتماد کیا ہے، پوری ایمانداری سے فرائض سر انجام دیں، کسی کے دبائو میں آکر کوئی فیصلہ نہیں کرنا ، حکومت نے سرچ کمیٹی بنا کر ایک سال ضائع کر دیا ،عدالتی حکم پر بنائی گئی سرچ کمیٹی نے کار کردگی دکھائی جو خوش آ ئند ہے ۔
تازہ ترین