• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک ندیم اختر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری نامزد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی یوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صدر عارف شاہ نے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت سے پیپلزپارٹی یوتھ کے رہنما ملک ندیم اختر کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ملتان ضلع کا جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا ہے اس موقع پر ملک ندیم اختر نے کہا کہ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے اور نوجوان پیپلزپارٹی کا ہر اول دستہ ہیں میں شکر گزار ہوں اپنی اعلیٰ قیادت کا جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اہم ذمہ داری سونپی ہے ۔
تازہ ترین