پشاور(سٹی رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے فرنٹیئر کانسٹیبلری حکام نے دل جان پلازہ کے آگے سے کنکریٹ بلاکس ہٹا لئے اس حوالے سے انجمن دکانداران دل جان پلازہ ‘ سنہری مسجد روڈ کینٹ کے صدر حاجی وحید احمد خان کی سربراہی میں ایک اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری محمد نعیم خان نائب صدر حاجی موسیٰ خان ‘ چیئرمین حاجی نثار خان ‘ حاجی عبد اللہ ‘ حاجی گل نبی اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اعظم خان اور کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری لیاقت علی خان کا شکریہ ادا کیا گیا ۔ وحید احمد کا کہنا تھا کہ بلاکس کے ہٹ جانے سے تاجروں کے مسائل کا فی حد تک کم ہوئے ہیں کیونکہ اس کاروبار سے ہزاروں افراد جڑے ہوئے ہیں۔ اجلاس میں کابینہ کے تمام ارکان نے انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔