راولپنڈی (جنگ نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 40 سال سے ملک کو لوٹا جا رہا ہے کرپشن سے ان کا پیٹ نہیں بھر رہا اور بیان یہ دے رہے ہیں کہ ملک میں ترقی ہماری وجہ سے ہو رہی ہے ۔ ختم نبوت کے معاملے پر نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آ گئے ہیں ۔ ان خیالات کا ااظہار انہو ں نے تحریک انصاف کے رہنما ء راجہ محمد علی خان کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے الیکشن زیر التوا نظر آ رہے ہیں ۔ آنے والے دنوں میں قرضوں کی واپسی بڑا مسئلہ بن جائے گا۔ انہوں ےکہا کہ اللہ عمران خان کو کامیاب کرے اور و ہ وزیر اعظم بن کر ملک کو صیحح سمت پر لے جائیں گے ۔تقریب سے راجہ محمد علی، پی ٹی آئی رہنماء راجہ طارق کیانی،خان عبداللہ خان ، مصدق گھمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔