چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور کے شیخ زید، جناح اسپتال اورعلامہ اقبال میڈیکل کالج کا دورہ کیا،انہوں نے مریضوں کی شکایات سنیں اور ناقص انتظامات پر اسپتال انتظامیہ پر برہم ہوئے۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے جناح اسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کا دورہ کیا، لفٹ اور ایم آر آئی مشین خراب ہونے پر اسپتال انتظامیہ پر برہم ہوئے، مریضوں نے بھی اسپتال عملے کی شکایت کی۔
نرسز اور ڈاکٹرز نے ہوسٹل کی صورتحال سے آگاہ کیا تو چیف جسٹس نے ہوسٹل کا بھی دورہ کیا۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے شیخ زید اسپتال کا بھی دورہ کیا، نئے بنائے گئے آپریشن تھیٹر دیکھے اور اطمینان کا اظہار کیا۔
سیکرٹری ہیلتھ نجم شاہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے لیور ٹرانسپلانٹ آپریشن تھیٹر کاٹارگٹ ملا تھا، مکمل ہونے پر چیف جسٹس صاحب نے وزٹ کیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے نرسز سے وفاق کے ساتھ رہنے سے متعلق بھی پوچھاجبکہ ایک بزرگ خاتون نے چیف جسٹس کو ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔