• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی سماجی تنظیم سناتن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت سیمینار

گھوٹکی( نامہ نگار)گھوٹکی سماجی تنظیم سناتن ویلفیئر اسوسی ایشن کی جانب سے غریب اور مسکین افراد کو تعلیم اور ہنر سے آگاہی دینے کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں سناتن ویلفیئر اسوسی ایشن کے صدر ٹیکم داس راجپوت ،جنرل سیکرٹری پربداس ، خزانچی ایڈوکیٹ ایشور لعل ، استاد صدام چند ، مکھی کیکا رام ،سیاسی سماجی شخصیت اشوک کمار ہیمراجانی ، شنکر لعل باٹیا، جیوترام آرمنگلانی سمیت ہندو برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد غریب اور مسکین افراد کی خدمت کرنا ہے تنظیم گزشتہ چار سالوں سے گھوٹکی میں کام کررہی ہے چار سالوں کے دوران سینکڑوں نوجوان طلبہ اور طلبات کو مفت تعلیم دی گئی ہے غریب خواتین کو سلائی اور بیوٹی پالر کے کورس بھی کرائے جارہے ہیں جس کے سینٹر شہر کے مختلف محلوں میں موجود ہیں جہاں خواتین کو مختلف ہنر سکائے جاتے ہیں انہوں نےکہا کہ ہماری اولین ترجہی نوجوانوں کو تعلیم دینا ہے تاکہ یہ نوجوان اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کرسکیں اس سے قبل سیمینار میں سناتن ویلفیئر اسوسی ایشن کے چوتھی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
تازہ ترین