ممتازسلطانہ
غذاکا تعلق صحت وتوانائی سےہے۔متوازن اور صحت بخش غذانہ صرف آپ کوتندرست و توانا رکھتی ہے بلکہ روزمرہ کے امور بہتر ظور پر انجام دینے میں بھی مددگار ہوتی ہے۔یہاں چندمفید وکارآمد باتیں جن کاعموماً ہرکسی کو علم نہیں ہوتا، آپ کی آگاہی کےلئے پیش خدمت ہیں۔
::گھی، چاول، روغنیات اچھی صحت کے لئے لازمی اجزاء ہیں، نشاستہ دار غذائیں آلو اورچاول زیادہ غذائیت بخش نہیں ہوتے اس لئے اصلی گھی اور مکھن کا استعمال ضروری ہے۔نشاستہ دارغذائوں سے حاصل ہونے والی مجموعی توانائی میں سے دو تہائی توانائی ان غذائوں سے حاصل کرنی چاہئے۔
:: بہترین صحت کے لئے روغنی غذائوں کا استعمال ضروری نہیں ہوتا۔ مثلاً پراٹھے، پوری، نہاری کا استعمال نہ کریں۔
:: چاکلیٹ، آئس کریم، ربڑی، قلاقند کے استعمال سے توانائی فوری طورپر فراہم نہیں ہوتی۔ بال ایسٹ یونیورسٹی امریکا میں ہونے والے ایک مطالعے سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ورزش سے 4گھنٹے قبل زیادہ نشاستہ دار اشیا چاول، روٹی اور پھلوں پر مشتمل کھانا کھانے کے بعد توانائی میں 22 فی صد زیادہ اضافہ ہوتا ہے بہ نسبت ممیٹھی اشیاء کھانے کے۔
:: ملی جلی نشاستے دار اشیاء شیریں اشیاء سے بہتر ہوتی ہے۔ مرکب نشاستے دار غذا کے لئے روٹی، چاول اور دیگر اناج میٹھے پھل، شکرقند، چقندر، شہد جیلی اور مٹھائیاں کھائیں۔
::شیریں اشیاء متوازن غذا کا جز یا حصہ نہیں ہوتیں ۔
:: ورزش کے بعد پھلوں کا استعمال ضروری ہے اور اب ’’نیم‘‘ ہر مرض کا علاج ہے۔ نیم اپنی افادیت کی وجہ سے سبز پوش معالج بھی کہلاتا ہے۔ نیم کے پتے تمام قسم کے جلدی امراض پھوڑے، پھنسیوں، آبلوں،زخموں پر بھی لگائے جاتے ہیں اس کے علاوہ بالوں کی خشکی کے لئے نیم کے پتوں کا پاؤڈر بنا کر اچھی طرح لگائیں اور 15منٹ بعد سر دھولیں اور یہ عمل ہفتے میں دو دفعہ کریں۔ یرقان میں نیم کی 10۔12پتیوں کا رس پلانے سے فائدہ ہوتا ہے۔
:: مسور کی دال کو رات کو دودھ میںبھگودیں اور پیسٹ بنالیں اور ہاتھ سے چہرے پرملیں اس طرح دو سے تین منٹ ملیئے 2ماہ میں چہرے کے بال ختم ہوجائیں گے۔
:: کلونجی، سوکھی میتھی، رائی یہ تینوں چیزیں ہم وزن لیں اور موٹا موٹا پیس کر ایک چمچہ صبح ناشتے سے پہلے ایک چمچہ شام چائے سے پہلے ۔وزن کم ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی 30منٹ واک کریں۔
:: دہی دو چمچے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور 10سے 15منٹ بعد سادے پانی سےدھولیں اور دوسرے دن شیمپو کریں۔ اس طرح دہی کی چکنائی بھی بڑھے گی اور بال ملائم اور چمکدار ہوجائیں گے۔
::اگر بال گررہے ہوں تو سرسوں کے تیل میں دو چمچے دہی شامل کرکے اچھی طرح پھینٹ لیں لگانے کے ایک گھنٹے بعد کسی اچھے شیمپو سے دھولیں۔
:: اگر چہرے پر کیل مہاسے اور پھنسیاں ہوں تو دہی میں بیسن ملا کر چہرے پر لگائیں 15-10منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں کچھ دنوں بعد پھنسیاں، کیل مہاسے غائب ہوجائیں گے۔
ــ:: لیموں کے چھلکے خشک کرکے سفوف بنالیں اور اس میں نمک شامل کرکے داتوں پر مل لیں پیلا پن بالکل صاف ہوجائے گا۔
:: کھیرے میں محض پانی نہیں ہوتا اس میں حیاتین اور معدنی نمک بھی شامل ہوتا ہے، اس میں موجود حیاتین کی وجہ سے جلد کے بکٹیریاز ہلاک ہوجاتے ہیں، اس میں پوٹاشیم، پیلی کون اور گندھک بھی ہوتی ہے۔
:: سوجی اور پھولی آنکھوں کے لئے آلو کے ٹکڑے آنکھوں پر رکھ لیں اور 15منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔