• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میٹرو کے بیشتر ڈرائیورز کے پاس جعلی لائسنس

ملتان میٹرو کے بیشتر ڈرائیورز کے پاس جعلی لائسنس

ملتان میں میٹرو اور فیڈرز بسوں کے بیشتر ڈرائیورز کے لائسنس جعلی نکل آئے ۔

ذرائع کے مطابق میٹرو بس اور سپیڈو بس کو چلانے کے لیئے سفارشی اور سیاسی سطح پر ڈرائیورز بھرتی کئے گئے ہیں میٹرو فیڈر بسوں کے لیئے بھرتی ہونے والوں میں سے اکثر ڈرائیورز کے لائسنس جعلی نکلے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 200 ڈرائیورز میں سے بیشتر ڈرائیورز کے لائسنس سندھ کے علاقے خیر پور سے بنے ہوئے ہیں جنہوں نے ملتان سے لرنر لائسنس بھی حاصل کیئے ۔

قانون کے مطابق پبلک سروس وہیکل چلانے کے لیئے htv یا psv لائسنس لازمی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈرائیور کی ماہانہ تنخواہ 25ہزار روپے ہے۔

تازہ ترین