ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے ایک اور مشن امپاسیبل کو اپنی محنت اور جستجو سے مشن پاسیبل میں تبدیل کردیا۔
ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم سیریز مشن امپاسیبل کے چھٹے حصے کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز نے 25ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگادی۔
فلم میں دکھائے جانے والے ان مناظر کو فلمبند کرنے کیلئے اسٹنٹ مین کی خدمات لی گئی تھیں تاہم ٹام کروز نے یہ سین خود کرنے کا فیصلہ کیا اور عرب امارات میں 25ہزار فٹ کی اونچائی سے ہالو پیراشوٹ جمپ لگادی۔
واضح رہے کہ ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز یہ خطرناک کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے اداکار ہیں۔