ملتا ن (سٹا ف رپو ر ٹر )متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر میاں مقصود احمد کی زیر صدارت ایم ایم اے جنوبی پنجاب کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی سیکر ٹری جنرل ڈاکٹر جاوید اختر سمیت ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ڈویژنوں کے ضلعی صدور، سیکر ٹریز اور نائب صدور نے شرکت کی۔ اجلاس میں 29 جون کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ پر ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں ایم ایم اے کے تمام ضلعی صدور پر مشتمل ایک انتظامی کمیٹی و نگران کمیٹی تشکیل دی گئی اس کے علاوہ12سب کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ میاں مقصود احمد نے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 29 جون کا جلسہ عام جنوبی پنجاب کی تاریخ کا بہت بڑا جلسہ ہوگا ۔ آنے والے دنوں میں سیاست کا رُخ متعین کرے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل5جون کو لاہور میں ہوگا جس میں اُمید واروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ صدر متحدہ مجلس عمل پاکستان مولانا فضل الرحمٰن اسلام آباد میں عوامی، اسلامی و انقلابی منشور کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبوں میں نگران وزرائے اعلیٰ کے ناموں پر اتفاق نہ ہونا نیک شگون نہیں ۔ انا مہ لیکس میں شامل435دیگر افراد اور میگا اسکینڈل میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لاکر کڑا احتساب کیا جائے۔