• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ طارق رشید نے یوسی چیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں اور یوسی کونسلروں کو افطارڈنردیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) سینئرمسلم لیگی رہنما ،سابق ایم این اے وامیدوار این اے 155شیخ طارق رشید کی طرف سے این اے 155ملتان شہر کے تمامیوسی چیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں اور یوسی کونسلرز کو افطارڈنر دیا گیا جس میں اجلاس میں تمام یوسی چیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں نے متفقہ طور پر شیخ طارق رشید کی حمایت کااعلان کیااور اس عزم کا اظہار کیا کہ عام انتخابات میں اس حلقہ سے شیخ طارق رشید ہی ہمارے امیدوار ہوں گے،کسی پیراشوٹریا باہر سے آنے والے کسی امیدوار کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ افطارڈنر میں سابق صوبائی وزیرحاجی احسان الدین قریشی،ڈپٹی میئر منوراحسان قریشی، یوسی چیئرمین شیخ ندیم اکبر،اسلم ہمایوں ، اسلم ڈوگر، جلیل خان بابر، زاہد قریشی، اختر عالم قریشی، اعجاز فخر، قیصر گجر، زاہد خان، قسور بھٹی، محمودقریشی،صدیق انصاری، مظفر یاسین، واصف بٹ،آفتاب اعوان، زاہد بشیر قریشی، محمد بخش بھٹی، عبدالرحمن فری،میاں عبداللہ،قاسم قریشی، ندیم سپل،ملک عبدالرحیم، اصغر خان، عمران لیاقت، شیخ عمر،عرفان اوترا ، شیخ عبید الرحمن، مرزا عبد الرحمن، رانا نعیم ایڈووکیٹ، شازیہ ہاشمی اور ڈاکٹرعائشہ عبداللہ، ملک رضوان ،عمران بہاری سمیت ودیگر نے شرکت کی۔افطارڈنرسے خطاب کرتے ہوئے شیخ طارق رشیدنے کہا کہ عوام کی خدمت میرامشن اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔
تازہ ترین