راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن کو رواں مالی سال کے آخری مہینے جون کیلئے پراپرٹی ٹیکس، موٹر برانچ،ایکسائز ڈیوٹی وغیرہ کی مد میں وصولیوں کا مجموعی ہدف 75کروڑ 19روپے دیا گیا ہے جو پچھلے چند ماہ کی صولیوں کا جائزہ لیا جائے تو پورا ہوتا نظر نہیں آتا، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن چوہدری مسعود بشیر وڑائچ کی طرف سے دیئے گئے ٹیکس اہداف میں راولپنڈی ، جہلم ، اٹک اور چکوال کیلئے پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں کا ہدف 34کروڑ 10لاکھ ، موٹر ٹیکس کی مد میں 26کروڑ 10 لاکھ ، پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 3کروڑ 70، لگژری ٹیکس کی مد میں 11کروڑ روپے وصولیوں کا ہدف دیا گیا ، راولپنڈی شہر کو پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 25کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا ہے جبکہ گزشتہ ماہ مئی میں پراپرٹی ٹیکس کے پندرہ کروڑ روپے کے ہدف کے مقابلے میں 6کروڑ روپے کی وصولیاں ہو سکی تھیں۔