• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر14 اینڈ سپر سیریز ٹینس ایونٹ آئندہ ماہ ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیموز اے ٹی ایف انڈر14 اینڈ سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ جولائی میں کراچی میں ہوگی۔ ایونٹس کا پہلا لیگ 23 سے 29 جولائی تک اور دوسرا لیگ30 جولائی سے5 اگست تک ہوگا۔ دونوں ٹورنامنٹ میں انڈر14 بوائز اور گرلز کے سنگلز اور ڈبلز مقابلے ہوں گے جن کی انٹری ایشین ٹینس فیڈریشن کی ویب سائٹ پر آن لائن کروائی جاسکتی ہے۔ مزید معلومات کیلئے خالد رحمانی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین