پیرس ( جنگ نیوز ) فرنچ اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں اٹلی کے غیرمعروف پلیئر مارکو سیچناٹو نے اپ سیٹ کرتے ہوئے سابق عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ کو ہرا کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ ادھر آسٹریا کے ڈومینک تھائم نے جرمن حریف الیگزینڈز زیوریف کو مات دے کر لاسٹ فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔ خواتین سنگلز میں امریکا کی میڈیسن کیز اور سلوئن اسٹیفنز نے فتوحات سمیٹ کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔