• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این آر او کیس، آصف زرداری،کو مہلت،مشرف کیلئے اشتہار دینے کاحکم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے پرویز مشرف کے دور حکومت میں قومی دولت لوٹنے والوں کو فائدہ پہنچانےکیلئے جاری کئے گئے قومی مصالحتی آرڈیننس (این آراو) کے ذریعے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کیخلاف دائر کی گئی آئینی درخوا ست کی سماعت کے دوران سابق صدر آصف زرداری اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کو جواب دینےکیلئے مہلت دیتے ہوئے دوبارہ نوٹسز جاری کر دیے ہیں جبکہ اٹارنی جنرل کو پرویز مشرف کے حوالے سے دوانگریزی اخبارات میں نوٹسز کے اشتہارات شائع کروانے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 30جون تک ملتوی کردی ہے ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بینچ نے منگل کے روز سید فیروز شاہ گیلانی کی جانب سے دائر کی گئی درخوا ست کی سماعت کی تو مسول علیہ و سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ پیش ہوئےاور موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو نوٹس کل ہی موصول ہوا ہے ،جواب دینے کیلئے کچھ مہلت دی جائے ، سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کی جانب سے رائے محمد نواز کھرل ایڈوو کیٹ پیش ہوئے اور انہوںنے بھی اسی نوعیت کی استدعا کی ،فاضل چیف جسٹس نے اپنے عملہ سے اسفسار کیا کہ کیا جنرل پرویز مشرف کی جانب سے کوئی جواب آیا ہے تو کورٹ ایسوسی ایٹ نے بتایا کہ پرویز مشرف کو عدالتی نوٹس کی تعمیل نہیں ہوسکی ہے جس پر عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ پرویز مشرف کا بیرون ملک ایڈریس فراہم کیا جائے اوران کے حوالے سے اخبار اشتہارپبلک نوٹس جاری کیا جائے، بعد ازاں فاضل عدالت نے آصف زرد ار ی اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کو جواب دینےکیلئے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30جون تک ملتوی کردی ۔
تازہ ترین