• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وفاقی وزیر شیخ محمد یوسف کا تعلق لاڑکانہ کے گائوں ماہوٹا سے ہے

لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) نگراں وفاقی وزیر شیخ محمد یوسف کا آبائی تعلق ضلع لاڑکانہ کے گائوں ماہوٹا سے ہے۔ گائوں میں ابتدائی تعلیم کے بعد سندھ یونیورسٹی سے کامرس’ انگلش’ اور جرنلزم میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔ میجر کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد بطور پرنسپل پبلک اسکول سکھر میں ملازمت اختیار کی جس کے بعد وہ تقریبا” بارہ سال تک کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے پرنسپل بھی رہے۔انہوں نے سندھ مدرسۃ الاسلام میں بھی خدمات انجام دیں۔آجکل وہ پبلک اسکول گڈاپ کے پرنسپل کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ان کی وجہ شہرت عام طور پر ایک ماہر تعلیم کی رہی ہے۔
تازہ ترین