دوحہ(جنگ نیوز) عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز فٹنس مسائل کے سبب قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئیں۔ امریکی ٹینس اسٹارسرینا ولیمز تاحال نزلہ اور فلو کا شکار ہے جس کی وجہ سےانہوں نے قطر میں ہونے والے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں ۔ان کو 100فیصد فٹ ہونے کیلئے وقت درکار ہوگا۔وہ آئندہ ماہ ہونے والے بی این پی پیریباس اوپن میں ایکشن میں نظر آئینگی۔