کراچی (جنگ نیوز) ”جیو“ سے دکھائے جانے والے سلسلے ”بابل کا انگنا“ میں بدھ کی شام ساڑھے سات بجے فیصل اور رائمہ کی منگنی ہونے والی ہے۔ اس موقع پر فیصل کی ماں خوشی سے پھولی نہیں سما رہی ہوگی۔ تاہم دوسری طرف رائمہ، فیصل کی سابقہ منگیتر سحرش کے ساتھ مل کر فیصل کے خلاف ایک نئی سازش کررہی ہوگی۔ منگنی میں سحرش کی ماں کا بھی پیش پیش رہنا فیصل کو ہضم نہیں ہوگا۔ سحرش اور رائمہ کو ناظرین منگنی کی شاپنگ اکٹھے کرتے دیکھیں گے اور تازہ قسط میں منگنی کے بعد ہی رائمہ، فیصل سے فلرٹ کرنا شروع کردے گی۔